
امریکہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے معطل کیا جانے لگا
احتجاج کی وجہ سے معطل ہونے والے طلبہ کے لیئے ایران کی شیراز یونیورسٹی نے سکالرشب اور فیکلٹی ممبران کے لیئے نوکری کی پیشکش کر دی
فلسطین کے حق میں امریکہ کی کئی جامعات میں طلبہ نے احجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنیوں سے بائیکاٹ کرے، یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے طلبہ کے ساتھ مزاکرات کئے گئے مگر کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو معطل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے احتجاج کو فوری طور پر ختم کرنے کا کہا مگر طلبہ نے احجاج جاری رکھا یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کرنا شروع کر دیا