ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ اس وقت جب دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جبکہ ترکی میں امن اور مستحکم حالات کی فضا ہی اس کی ترقی کا زامن ہے ۔
صدر نے اناطولیہ میں جنگ ملازگرت کے 950 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مستحکم صورت میں آنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم تبدیلیوں کے باوجود اپنے ملک میں امن اور بھروسے کی فضا کو قائم رکھ سکیں۔
صدر کا کہنا تھا ترکی مشرق اور مغرب کی تہذیبوں کا امتزاج ہے۔ حالیہ کچھ برسوں میں ترکی نے عالمی سطح پر دوبارہ عروج حاصل کیا ہے۔
صدر نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شاندار ماضی سے متاثر ہو کر ترکی اپنے مستقل کو بھی اسی طرح روشن کرے گا چاہے اس کے لیے دہائیاں اور صدیاں ہی کیوں نا درکار ہوں ۔
جنگ ملازگرت:
ترکوں نے 1071 صدی عیسوی میں جنگ ملازگرت میں دشمن کو شکست دے کر اناطولیہ پر اپنا جھنڈا لہرایا ۔
سلطان آلپ ارسلان کی قیادت میں 20 ہزار سپاہیوں نے دشمن کے 2 لاکھ کے لشکر کو شکست دی جس کے بعد بازنطینوں کے زوال کا آغاز ہوا اور ترکوں کا عروج شروع ہوا۔
