turky-urdu-logo

عالمی نظام ایک مخصوص اقلیت کے مفادات کے لیے بنایا گیا ہے۔وزیرِ خارجہ حاقان فیدان

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان میں انقرہ میں ہونے والی ” فلسطین کا مستقبل ” کانفرنس کی پہلی نشست "گلوبل ڈپلومیسی اور فلسطین کا مستقبل” میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نظام ایک مخصوص اقلیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جِس کا منہ بولتا ثبوت غزہ کے موجودہ حالات ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ "ایک مخصوص اقلیت کو ہر قسم کے جرم کی پوچھ گچھ سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔”

وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے غزہ کے حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "اسرائیلی حملوں کی زد میں آئے غزہ میں ہونے والی نسل کشی ڈنکے کی چوٹ پر کی جا رہی ہے اور عالمی برادری اِس پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔” ترکیہ کے وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا۔

Read Previous

صدر ایردوان کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات اسرائیل پر اسلحے کی پابندی کا مطالبہ

Read Next

18 اکتوبر – جمہوریہ آذربائیجان کا 33واں یوم بحالی آزادی

Leave a Reply