turky-urdu-logo

وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی رہنماؤں کے رابطے، جنگ بندی میں معاون پاکستانی سفارتکاری پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف کو عالمی رہنماؤں کی جانب سے ٹیلیفونک رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ایران-امریکہ جنگ بندی میں کردار کو بھرپور سراہا جا رہا ہے

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے وزیراعظم کو فون کیا اور پاکستان کی ثالثی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے بھی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن کے لیے اس کردار کو اہم قرار دیا وزیراعظم نے بحرین میں حالیہ حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی

لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جاری حملوں کی شدید مذمت کی اور متاثرین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا

آسٹریا کے چانسلر کرسچین اسٹوکر نے بھی وزیراعظم سے رابطہ کیا اور ایران امریکہ جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی میں پاکستان کے کردار کو سراہا دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے

Read Previous

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالک سے چئیرمین ہائی ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد کی ملاقات

Read Next

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات، سیکیورٹی استحکام اور ثالثی عمل کو مضبوط بنانے پر اہم مشاورت

Leave a Reply