
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی شخص جنگ اور تشدد کے ذریعے لوگوں پر اپنی خواہش نہیں تھوپ سکتا، یہی وقت ہے کہ طالبان جنگ چھوڑ دیں۔
طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان پاور شیئرنگ کے لیے جمہوری عمل میں آئیں، افغانستان کو ایک بار پھر سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔
اشرف غنی نے کابل پر سویت حامی مجاہدین کے قابض ہونے کے 29 سال مکمل ہونے کے موقع پر پیغام جاری کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تلخ ماضی سے سبق سیکھنا چائیے اور امن عمل میں دانش مندی سے کام لینا چائیے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں برس مئی سے افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا اعلان کر چکے ہیں۔