turky-urdu-logo

جرمنی: جاسوسی کے الزام میں روسی سائنسدان کو گرفتار کرلیاگیا

جرمنی نے ماسکو کے لیے جاسوسی کے الزام میں روسی سائنسدان کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن فیڈرل پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ روسی سائنسدان کو حساس معلومات دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، سائنسدان پر جرمن یونیورسٹی سے حساس معلومات لے کر پیسوں کے عوض ماسکو کو دینے کا الزام ہے۔

فیڈرل پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم روسی سیکرٹ سروس کے لیے کام کررہا تھا جس بنا پر اسے چند روز قبل گرفتار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ملزم گرفتاری کے وقت تک جرمن یونیورسٹی کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ملازم تھا۔

جرمن حکام کا کہنا ہےکہ ملزم اکتوبر 2020 سے جون 2021 تک تین مرتبہ روسی انٹیلی جنس حکام سے بھی ملا جس میں ملزم نے دو مرتبہ یونیورسٹی کے حوالے سے اطلاعات انٹیلی جنس حکام کو دیں۔

Read Previous

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ورچوئل اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو گیا

Read Next

کلب ہاؤس کے نقل آڈیو رومز کو فیس بک میں متعارف کرادیا گیا

Leave a Reply