
لاہور میں موجود پاکستان کی تاریخی جامعہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے "ترکی زبان” کورسز میں داخلے کی مدت بڑھا دی۔اب طلباء 10 جنوری تک ترکی زبان کے کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
طلباء جی سی یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے آنلائن کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جی سی لاہور ترکی کے علاوہ عربی، چینی، انگریزی،فرانسیسی، جرمن، ہندی، فارسی اور گرمکھی پنجابی کے کورس بھی کروا رہی ہے۔

جی سی لاہور میں ترکی زبان کی فیس 10000 فی مہینہ ہے۔