صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے ایک ماہ سے زائد عرصے کے دوران رونما ہونے والے واقعات تباہی اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہیں۔
ترک عوام غزہ کے باشندوں کی حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ انہوں نے اپنے گھروں اور زمینوں کو آخر تک چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے جو ایک با زمیر قوم کی نشانی ہے۔
دارالحکومت انقرہ میں میں منعقدہ تقریب میں اتاترک کی 85ویں برسی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر ایردوان نے یورپی یونین، اقوام متحدہ، غزہ تنازعہ اور قومی سلامتی جیسے مسائل پر بھی بات کی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو عصری تہذیب کی سطح سے اوپر اٹھانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، جو کہ غازی مصطفیٰ کمال کی مرضی ہے۔
کم از کم 10,812 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 4,412 بچے اور 2,918 خواتین شامل ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 1,600 ہے۔
