turky-urdu-logo

اسرائیل کے میزائل حملوں سے غزہ میں بجلی کا بحران پیدا ہو گیا

فلسطین کے شہر غزہ پر اسرائیل کے میزائل حملوں سے بجلی کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔
ادھر اسرائیلی حکومت نےغزہ کی پٹی کے بجلی کے نظام کوبند کرنےکی دھمکی دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے باعث غزہ کی پٹی کا بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، ایندھن کی بندش کےباعث مقامی بجلی گھروں میں کام متاثر ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں مقامی بجلی گھر 180 میگاواٹ بجلی بناتی ہے،اسرائیل کی بجلی کمپنی غزہ پٹی کو 220میگاواٹ بجلی فراہم کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر جاری بمباری سے اسرائیل سے بجلی کے ترسیل کے 8 مرکزی کیبل تباہ ہوگئے ہیں جس کے بعد بجلی کی ترسیل 400 میگاواٹ سےکم ہوکر 130میگاوٹ رہ گئی ہے۔

Read Previous

بحیرہ عرب کے سمندری طوفان نے بھارت اور پاکستان میں اثر دکھانا شروع کر دیا

Read Next

دو ریاستی حل

Leave a Reply