
اسلام آباد — پاکستان نیوی نے چین کے اشتراک سے سمندر کی گہرائیوں میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ اس پیشرفت کو ملک کی بلو اکانومی کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
پاک بحریہ کے ایڈمرل فواد امین بیگ نے اس موقع پر کہا کہ:
"پاکستان کے پاس بلیو اکانومی کا خزانہ ہے۔ ہمارا سمندر نہ صرف معدنیات سے بھرا ہوا ہے بلکہ دیگر سمندری وسائل سے بھی مالامال ہے۔ ہمیں جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے ان قیمتی ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔”
ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ میں گیس کے یہ نئے ذخائر ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس منصوبے سے نہ صرف توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی راہیں کھلیں گی بلکہ ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے گا۔
یہ دریافت چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی اور تکنیکی تعاون کی ایک اور مثال ہے، جو دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گی۔