turky-urdu-logo

ترکیہ اور قطر کے درمیان گیس پائپ لائن بحال ہوگی: ترک وزیرِ توانائی

ترکیہ کے وزیر توانائی الپ ارسلان بیرکتار نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بشا الاسد کی حکومت گرنے کے بعد دہائیوں سے بند ترکیہ اور قطر کے درمیان گیس پائپ لائن کا منصوبہ بحال ہوگا.

یہ منصوبہ قطر کو سعودی عرب، اردن اور شام کے ذریعے ترکیہ اور یورپی ممالک سے منسلک کرے گا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد شام میں علاقائی سالمیت اور استحکام کی بحالی سے مشروط ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "اگر ایسا ہوتا ہے تو اس لائن کو محفوظ ہونا چاہیے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا ہو۔ اگر یہ ممکن ہوا، تو کئی نئے منصوبے بھی پروان چڑھ سکتے ہیں۔”

Read Previous

ہم کبھی نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے، وزیرِ اعظم پاکستان کا اے پی ایس شہداء کو خراجِ عقیدت

Read Next

ترکیہ نے شامی فوج کو تربیت کی پیشکش کر دی

Leave a Reply