turky-urdu-logo

افغان تاجروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی، پاکستانی سفیر

پاک افغان جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے افغان دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان تاجروں کو طورخم اور چمن بارڈر اور کراچی پورٹ پر درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خان جان الکوزئی اور کابل چیمبر آف کامرس کے صدر یونس مومند کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد کو پاکستانی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ کے لئے افغان تاجروں کو بھرپورمعاونت فراہم کرے گی۔

پاکستانی سفیر نے انہیں دو طرفہ تجارت ، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور بینکنگ اور کسٹمز کے شعبوں میں درپیش مشکلات کے ازالے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ پاکستانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان بلا رکاوٹ تجارت کے لئے افغانستان میں آنے والی نئی حکومت اور نجی شعبہ دونوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

پاکستانی سفیر نے وفد کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے لامحدود مواقع موجود ہیں اور ان مواقع کو کسی صورت ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔وفد کے دیگر ارکان میں ببرک، خان محمد صفی، نقیب صافی اور اچکزئی شامل تھے۔

Read Previous

پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کر لیا

Read Next

استنبول سے داعش کے 10 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

Leave a Reply