turky-urdu-logo

ترکی میں آئن لائن گیم کے ذریعے ہزاروں افراد کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

ترکی میں آئن لائن گیم کے ذریعے ہزاروں افراد کو لوٹنے والے ملزم کو  گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم مہمت عائدن آن لائن پونزی اسکیم گیم کے ذریعے 3 ہزار 762 افراد کو بیوقوف بنا کر ان کی رقم ہڑپ چکا ہے۔

مفرور ملزم مہمت کو  استنبول ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا  جہاں وہ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ترک کونسل خانے میں ہتھیار ڈالنے کے بعد خصوصی پرواز کے ذریعے لائے گئے۔ مہمت پر فراڈ اور غیرقانونی تنظیم کے قیام کا الزام ہے۔ دو سال سے مطلوب مہمت کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ 2016 میں 29 سالہ مہمت نے آئن لائن گیم فارم بینک کی بنیاد رکھی تھی۔

Read Previous

کورونا ویکسین بچوں کے لیے محفوظ ہے، سعودی وزارت صحت

Read Next

غیر ملکی افواج نے مقررہ تاریخ تک انخلا مکمل نہ کیا تو ردعمل دیں گے، طالبان

Leave a Reply