turky-urdu-logo

ایندھن کی قلت:غزہ میں ہسپتال اور بیکریاں بند ہو نے کا خطرہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ حال غزہ میں امدادی قافلوں کا داخلہ بڑا قدام ہے لیکن علاقے میں ایندھن کی قلت بڑی تشویش کی بات ہے، اس کے بغیر ہسپتال اور بیکریاں بند ہو سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک ( ورلڈ فوڈ پروگرام ) کی ترجمان عالیہ زکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ میں ایندھن کی قلت بے حد تشویشناک ہے، اس کے بغیر ہسپتال اور بیکریاں بند ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا جس سے امدادی کارکن اپنے اور ضرورت مندوں دونوں کے لیے حفاظتی سامان فراہم کر سکیں گے۔

فلسطینی حکام کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت کے باعث غزہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5,087 تک پہنچ گئی ہے،خواتین اور بچوں کی اموات 62 فیصد سے زیادہ ہیں جبکہ 15,273 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔ واضح رہےکہ اقوام متحدہ اور مصری ہلال احمر کی طرف سے فراہم کردہ امداد کے ساتھ کل 34 ٹرک ہفتے کے آخر میں انکلیو میں داخل ہوئے۔

اقوام متحدہ نے زور دیا ہے کہ بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کم از کم 100 امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین نے خبردار کیا کہ تین دن کے اندر اندر ایندھن ختم ہو جائے گ

Read Previous

افغان بلے باز ابراہیم زدران کے سیاسی بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا تنقیدی ردعمل

Read Next

اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سفیروں سے وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات

Leave a Reply