turky-urdu-logo

پاکستانی سابق کرکٹر وسیم اکرم کی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجحتی

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

وسیم اکرم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے حوالے سے ٹوئٹر پر بیان دیا اور فلطسینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ کس طرف ہیں یا کس کو سپورٹ کررہے ہیں، یہ کوئی کھیل نہیں ہے، یہ جنگ ہے اور جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی، جنگ کے اختتام پر ہلاکتیں اور صرف نقصان ہوتا ہے، پہلے ہی سب کا نقصان ہوچکا ہے‘۔

وسیم اکرم نے ‘میں فلسطین کے ساتھ ہوں اور میں انسانیت کیلئے کھڑا ہوں’ کے ہیش ٹیگ بھی اپنے ٹوئٹ میں استعمال کیے۔

Read Previous

پاکستان: کورونا کیسیز میں کمی، حکومت کا تعلیمی ادارے، ریستورانٹ اور سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ

Read Next

اسرائیلی حملوں کا 10 واں روز، شہدا کی تعدا 200 سے تجاوز کر گئی

Leave a Reply