turky-urdu-logo

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان افغان ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

عمر گل کے بیٹنگ کوچ بننے کے بعد یونس خان بھی افغان ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر کردیئے گئے ۔

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو افغان کرکٹ بورڈ نے مختصر طرز کے معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

سابق قومی کپتان یونس خان 15دن تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو ابوظہبی میں جوائن کریں گے ۔ کیمپ میں 25افغانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا کہ یونس خان اور عمر گل کو بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اور دونوں اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمر گل کو گزشتہ روز ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا بولنگ کوچ منتخب کیا ہے۔

Read Previous

سعودی عرب: تمام ویزا ہولڈرز کو عمرے کی اجازت دے دی گئی

Read Next

روس یوکرین مذکرات میں ڈیڈ لاک برقرار

Leave a Reply