turky-urdu-logo

ترکی:جنگلاتی انتظام کے سابق اہلکار نے 25 سالوں میں 3 کروڑ پودے لگالیے

شمالی ترکی میں جنگلات کے انتظام کے ایک سابق سربراہ نے 25 سالوں میں اپنی ڈیوٹی کے دوران مقامی باشندوں کی مدد سے 3 کروڑپودے لگا لیے۔

حکمت کایا، جنہوں نے 1978 میں سینوپ صوبے کے بویابت ضلع میں فاریسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

انہوں نے اپنا زیادہ تر وقت ضلع کی میدانی زمینوں میں جنگلات پر کام کرتے ہوئے گزارا۔

کایا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی محنت سے ان علاقوں کو جنگلات مین تبدیل کرنے میں بہت خوش ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کایا کا کہنا تھا کہ انہوں نے جنگل کے انتظام کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے کئیریر کے دوران خود کو پودے لگانے کے لیے وقف کردیا تھا۔

انہوں نے گاوں والوں کے ساتھ نتیجہ خیز تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان زمینوں کا جنگلات میں تبدیل ہونا میرے لیے فخر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

جنگلات کی ملک کے مستقبل میں اہمیت بیان کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے یہ قدم اْٹھایا۔

Read Previous

افغانستان میں مسجد کے دروازے پر دھماکہ، ایک نمازی شہید متعدد زخمی

Read Next

ترکی: استنبول ائیرپورٹ کو مسلسل دوسرے سال "ائیرپورٹ آف دی ایئر” کے لیے منتحب کر لیا گیا

Leave a Reply