turky-urdu-logo

ترکی کے جنگلات میں خطرناک آتشزدگی ،3 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

ترکی کے جنگلات میں دو روز قبل لگنے والی آگ  پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ کے نتیجے میں 3 افراد  جلس کر جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 100 سے زائد افرا د زخمی حالت میں ہسپتال  منتقل کیے گئے۔

ترکی کے جنوب مشرق میں ساحلی علاقے انطالیہ   سے 75 کلو میٹر دور  غیر گنجان آباد  علاقے میں  بدھ کے روز آگ  لگی        جو دیکھتے ہی دیکھتے   آبادی کی طرف بڑھنے لگی  اور کئی عمارتوں کو ا پنی لپیٹ میں  لے لیا۔

انطالیہ میں ساحلی علاقے  مناوگت   میں ساحل سمندر کے قریب ایک  ہوٹل   کمپلکس  کو بھی آگ  نے اپنی لپیٹ میں  لے لیا ۔ آگ کی شدت سے آسمان کا رنگ  گہرا نارنجی     ہو گیا جس سے علاقہ مقیم میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں  خوف کا عالم دیکھا جا سکتا ہے لوگ اپنی گاڑیوں  سے نکل کر جانیں بچانے کے لیے  آگ سے دور بھاگنے لگے ۔

ترک وزیر جنگلات کا کہنا  ہے  کہ آگ زدہ علاقوں  میں کئی عمارتوں  کو خالی کروایا   جا چکا ہے جس میں سیاحتی شہر  بودروم کے ہوٹل بھی شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں  جنگل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 150 گائیں  اور ہزاروں بھیڑ ، بکریاں جلس گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہوا  کی  سمت  تبدیل  ہوتی  ہے تو آگ  کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

حکومتی اراکین کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع  ہو چکی  ہے ۔ انطالیہ کے مئیر کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگنا معمولی بات نہیں ہے یہ کسی کی سازش ہو سکتی جسے جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

امدادی کاروائیاں :

آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد  امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے  روانہ کی گئیں ۔     علاتے میں مختلف مقامات پر 4 ہزار سے زائد اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ ہیلی کاپٹرز ،طیارے اور ٹینکرز بھی امدای کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔

ترک صدر ایرودان نے  تمام متاثرہ افراد کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی مکمل تفتیش کی جائے گی۔

پاکستان کی سپورٹ:

پاکستانیوں نے اپنے ترک بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے #prayforTurkeyکے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹس کرنا شروع کیے  جو  بڑھتے بڑھتے  ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا

اب تک پانچ لاکھ سے  زائد   پاکستانیوں نے ترکی کے لیے ٹوئٹ کیا  جس میں دعا ئیں اور متاثرہ افراد سے اظہار تکجہتی کی گئی

Read Previous

افغانستان: صدر اشرف غنی نے قبل از وقت انتخابات کی پیشکش کر دی

Read Next

ٹوکیو اولمپکس:ترک باکسر بوسیناز سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں

Leave a Reply