بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے جواب میں اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں پاکستان نے بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔
بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ایسے لاپرواہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا جارحانہ اقدام پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں، پاکستان نے بھارت کے دشمن رویے کے بے بنیاد جواز کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
