پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی فلسطین کے مسئلے پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کے لیے سفارتی مشن پر ترکی میں موجود ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی سے اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے سوڈان، فلسطین اور ترک وزیر خارجہ کے ساتھ نیو یارک روانہ ہونا ہے۔ لیکن فلسطینی سفیر کی راہ میں رواٹیں ڈالی جا رہی ہیں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ترکی میں ان کے منتظر ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے لیے ہماری روانگی تاخیر کا شکار ہے اب ہم آج کی بجائے کل نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے۔
واضح رہےکہ فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں اور 200 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ صورتِحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی بند کمرہ اجلاس آج ہو گا۔
