
ترک فٹ بال ٹیم نے اتاترک اسٹیڈیم میں نیتھر لینڈ کو 2-4 سے شکست دے کر 2022 فیفا ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز کر لیا۔
براک یلپاز نے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کروانے کے لیے 3 بہترین گول کیے۔
یلماز نے 15 ویں منٹ میں ایک طویل عرصے سے چلنے والے ڈیڈلوک کو توڑا۔
33 ویں منٹ میں ملنے والی پینلٹی نے ترکی کے لیے کھیل کا پاسا پلٹ کر رکھ دیا۔
پہلا ہالف 2-0 کے ساتھ اختتام ہوا۔
46 ویں میں ہاکان نے دوسرے ہالف کا بہترین طریقے سے آغاز کیا۔
میچ میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ترک ٹیم کے خلاف نیتھر لینڈ کی ٹیم بھی 2 گول کرنے میں کامیاب رہی۔
35 سالہ یلماز 1980 کے بعد سے اب تک نیتھر لینڈ کے خلاف 3 سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔