یورپا کپ فٹ بال لیگ میں سپینش کلب ولاریال نے مانچسٹر یونائیٹد کو شکست دے دی۔
میچ کے آغاز میں ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا، میچ کا پہلا گول 29 ویں منٹ میں ولا ریال کے جیرارڈ مورینو نے کیا ،جس کے بعد مانچسٹر کی ٹیم نے بھی حملے کیے اور کھیل کے 55 ویں منٹ میں کاوانی نے گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔
کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کر رکھا تھا جس کے بعد فائنل میچ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا ۔
پینالٹی شوٹ آؤٹ میں بھی سخت مقابلہ ہوا لیکن قدرے کمزور سمجھے جانے والی وِلاریال کی ٹیم نے 10کے مقابلے میں 11 گول سے ٹرافی اپنے نام کرلی۔
یوروپا لیگ میں وِلاریال کی مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی نے سب کو ہی حیرت میں ڈال دیا ہے،فتح کے بعد اسٹیڈیم اور اس کے باہر اسپینش کلب ولاریال کی جیت کا جشن بھی بھرپور انداز میں منایا گیا۔
