
چھ ماہ سے جاری یوکرین میں کشیدگی کے بعد گزشتہ روز یوکرین پریمیئر لیگ کا آغاز ہو گیا۔میچ یوکرین کے دارلحکومت کیف یا ملک کے مغرب کے اسٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے جہاں ۔ میچ اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے ۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے یوم آزادی کی سالگرہ سے قبل ملک میں حوصلے بلند کرنے کے لیے فٹ بال کی واپسی کو فروغ دیا۔
سیزن کے افتتاحی میچ میں شختر ڈونیٹسک اور میٹالسٹ کھرکیو کو کیف کے اولمپیسکی نیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں 0-0 سے ڈرا ہوا ۔
2021-22فٹ بال دوسرے نصف کے آغاز 25فروری سے ہونا تھا لیکن اس سے ایک روز قبل روس نے یوکرین کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا