ترکی کے فٹ بال کلب فینز باحس کے 3 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
کلب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فینز باحس کے 3 کھلاڑی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
کلب کا مزید کہنا تھا کہ پیر کے روز پوری ٹیم کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا۔
متاثرہ کھلاڑیوں کا اعلاج شروع ہوگیا ہے اور وہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے قر نطین میں ہیں۔
3 کھلاڑیوں کے نام میڈیا کے سامنے ظاہر نہیں کیے گئے۔
