turky-urdu-logo

مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں قیام امن ممکن نہیں، پاکستانی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو مستقل بنیادوں پر حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں قیام امن بعید از قیاس ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ نے فلسطین کے حوالے سے جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے صدر جنرل اسمبلی کی بھرپور کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے ‘سیز فائر’ پہلا مقصد تھا جس میں کامیابی حاصل ہوئی، اصل مقصد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہے۔

Read Previous

کورولوش عثمان: ہر دلعزیز بامسی بے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مداح افسردہ

Read Next

غزہ پر اسرائیلی حملے ‘جنگی جرائم’ ہوسکتے ہیں، سربراہ یو این ایچ آر سی

Leave a Reply