turky-urdu-logo

ترک وزارت خارجہ کی چینی ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات

ترک وزارت خارخہ نے ترکی اور چین کے سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے پر  کہا کہ ہم ترکی۔چین تعلقات  کو جامع اسٹریٹجک اشتراک کی سطح پر لانا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ میولودت چاوش اولو نے انقرہ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کے بعد بین الوفود مذاکرات کئے۔

بین الوفود مذاکرات سے قبل  خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں، ترکی میں چین کے صدر شی جِن پنگ کی میزبانی کر کے، خوشی محسوس ہو گی ۔ اس وسیلے سے ہم دو طرفہ تعلقات کو بھی جامع اسٹریٹجک اشتراک  کی سطح پر لانے کے خواہش مند ہیں۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ آنے والی وقت میں ،وزرائے خارجہ مشاورتی میکانزم اجلاس بھی جامع شکل میں منعقد کیا جائے گا۔

مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وائرس ویکسین کے شعبے میں ترکی اور چین کے درمیان باہمی تعاون کی عکاس تصویری نمائش  کی سیر کی۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان بھی وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

Read Previous

کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا خطرہ ،کیا ترکی میں زندگی معمول پر واپس آسکے گی

Read Next

علاقائی امن کے لیے ضروری ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو؛ اسد قیصر

Leave a Reply