turky-urdu-logo

پاکستانی وزیر خارجہ چار ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں ترکمانستان پہنچ گئے

پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں جمعرات کو ترکمانستان پہنچ گئے۔اشک آباد ہوائی اڈے پر ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر عرفان احمد اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ ترکمانستان میں قیام کے دوران ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف اور نائب صدر رشید میردوف کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Read Previous

افغانستان سے انخلا میں تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، یورپی یونین

Read Next

کابل ایئر پورٹ کے باہر دھماکہ،13 افراد جاں بحق

Leave a Reply