ترک حکام کے بیان کے مطابق ترکی -اربیل اور ترکی-آرمینیا کے درمیان راونڈ ٹرپ پروازیں جلد شروع ہو جائیں گی۔
وزارت ٹرانسپورٹ اور انفرا اسٹرکچر کے مطابق انادولو جیٹ میں ہفتے میں دو بار 24 جنوری سے گزینتیپ-اربیل کے درمیان پروازیں شروع کی جائیں گی۔
پیگاسس ایئر لائنز استنبول اور یریوان کے درمیان 2 فروری سے ہفتے میں تین بار پروازیں چلائی جائیں گی۔
آرمینیا کی طرف سے فلائی ون آرمینیا یریوان-استنبول کے درمیان فی ہفتہ تین پروازیں چلائی جائیں گی۔
وزارت کا کہنا تھا کہ کہ کورونا سے سب سے زیادہ سفر متاثر ہوا تھا لیکن کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے اقدامات کے باعث اس مین بہتری آرہی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اقدامات کی بدولت سیکٹر میں بحالی شروع ہو گئی ہے، اور فلائٹ نیٹ ورک میں بھی توسیع ہوئی ہے۔
