مقبوصہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں آرمی کی گاڑی کوآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پانچ فوجی جل کر جاں بحق ہو گئے اور ایک فوجی شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر آرمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق پونچھ میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے تعینات راشٹریہ رائفلز یونٹ پر فوجی تعینات تھے۔ واقعہ گزشتہ روز تین بجے پیش آیا۔ ابتدائی طور پر یہ کہا گیا تھا کہ واقعہ ممکنہ طور پر آسمانی بجلی گرنے کے سبب پیش آیا لیکن بعدازاں اسے نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ اور گرینیڈ حملے کا نتیجہ قرار دیا گیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ضلع پونچھ میں بھمبیر گلی سے سنگیوت کی جانب رواں دواں تھا۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کے ٹرک پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ گرینیڈ سے بھی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ لگ گئی۔
وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو حملے کے حوالے سے بریفنگ دی
پونچھ سے90 کلومیٹر کی مسافت پر واقع راشتریہ رائفلز سیکٹر 13 کے کمانڈر موقع پر پہنچے اور ہدایات جاری کیں۔
جب کہ واقعے کے ذمہ داران کی تلاش جاری ہے
