خاتون اول امینہ ایردوان نے نیویارک میں ترک ہوشجان فیملی کے ساتھ افطار ڈنر کا اشتراک کیا۔
خاتون اول اقوام متحدہ میں زیرو ویسٹ کے عالمی دن کے حوالے سے سیشن میں شرکت کے لیے نیو یارک کے دورے پر ہیں۔

ہوشجان کی رہائش گاہ پر پہنچنے پر خاتون اول کا پھولوں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔
خاتون اول کے ہمراہ وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو، انکی اہلیہ حلیہ چاوش اوغلو اور صدر ایردوان کی پہلی بیٹی سمیا ایردوان بیرکتار بھی موجود تھیں۔

UN-Habitat کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میمونہ محمد شریف 24 فروری کو ترکیہ آئی تھیں تاکہ خاتون اول امینہ ایردوان اور ترک عوام سے 6 فروری کو قہر مانماراش اور اس کے پڑوسی صوبوں میں آنے والے زلزلوں پر تعزیت کر سکیں۔
30 مارچ کو زیرو ویسٹ کے پہلے عالمی دن پر منعقد ہونے والے سیشن میں شرکت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی طرف سے خاتون اول امینہ ایردوان کو سیشن میں شامل ہونے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

