
خاتون اول امینہ ایردوان نے نیو یارک کے ترکوی سنٹر میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ڈائیرکٹر جنرل انتونیو ویٹو رینو سے ملاقات کی۔
خاتون اول امینہ ایردوان کے زیرو ویسٹ پراجیکٹ میں انکی عالمی قیادت پر مبارکباد دیتے ہوئے آئی او ایم کے ڈائیرکٹر جنرل ویٹورنیو کا کہنا تھا کہ وہ ری سائیکلنگ کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
خاتون اول امینہ ایردوان ک کہنا تھا کہ مہاجرین کے لیے ذمہ داری کا اشتراک انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور یہ کہ بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک دونوں کو ہجرت اور مہاجرین کے حوالے سے تعاون فراہم کرنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ حل کا واحد راستہ مشترکہ کوششوں اور اقدامات سے ہی ممکن ہے۔