خاتون اول امینہ ایردوان ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں صدر ایردوان کے ساتھ ہیں۔
خاتون اول امینہ ایردوان نے اپنے ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے دورے کے دوران ترک قبرصی خواتین کی صنعت کاروں کی ترقی کوآپریٹیو کے پیداوار اور فروخت کے مرکز کا دورہ کیا۔

خاتون اول نے ادارے میں خواتین سے ملاقات کی اور انکے کام کو سراہا۔
انکا کہنا تھا کہ ایک قوم کی مضبوطی کے لیے اسکی خواتین کا خود مختار ہونا بہت ضروری ہے۔

یہ ترک قبرصی خواتین انٹر پرینیورز ایسوسی ایشن کا ذیلی ادارہ ہے جہاں خواتین اپنے فن کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
صدر ایردوان ایک بار پھر ترکیہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے دورے پر تھے۔

