turky-urdu-logo

استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ، 3 حملہ آور ہلاک ، 2 پولیس اہلکار زخمی

ترکیہ کے شہر استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
واقعہ ایک گنجان اور مصروف علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ آور ایک گاڑی میں آئے اور فائرنگ شروع کر دی جنہیں سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کاروائی میں موقع پر ہلاک کر دیا گیا۔
حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ فائرنگ کے وقت عمارت میں کوئی اسرائیلی سفارتکار موجود نہیں تھا۔

Read Previous

وفاداری کی وہ کہانیاں جو دل کو چھو لیتی ہیں— پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ابدی بھائی چارے کی ایک جھلک

Read Next

پاکستان کی ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت

Leave a Reply