ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک کیمیائی پروڈکشن سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی جسکے باعث مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ حادثہ ینیماہلے ضلع کے میکونکوئے محلے میں پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی عمارتوں تک جا پہنچا۔
پولیس افسران ، فائر فائٹرز اور امدادی کارکنوں نے آگ بجھانے اور حفاظتی اقدامات کی تیاری شروع کر دی ہے۔
ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اتھارٹیز آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔
