turky-urdu-logo

ترکیہ کے کارتالکیا سکائی ریزورٹ کے ہوٹل میں آتشزدگی، 10 ہلاک، 32 زخمی

مقامی حکام کے مطابق،ترکیہ کے صوبہ ،بولومیں کارتالکیا سکائی ریزورٹ کے ایک ہوٹل میں آج صبح آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ32 زخمی ہو گئے۔

آتشزدگی کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق،  صبح 3:30 بجےچوتھی منزل پر پیش آیا۔ گورنر بولو کے دفترکے مطابق، 11 منزلہ ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔فوری طور پر 30 فائر ٹرک اور 28 ایمبولینسز سمیت مجموعی طور پر 85 گاڑیاں اور 231 اہلکار آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشنز میں شامل کیے گئے۔ دیگر ٹیمیں بھی مسلسل مدد فراہم کر رہی ہیں۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ،چھ افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے تھے، لیکن بعد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

 گورنر بولو، عبدالعزیز آئدن کے مطابق، آگ ریستوران کی منزل سے شروع ہوئی، لیکن اس کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ ہوٹل میں واقعے کے وقت 234 مہمان موجود تھے۔

آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کارتالکیا سکائی ریزورٹ، کوہ کوراوغلو کی چوٹی پر واقع ہے اور یہ موسم سرما کی مشہور سیاحتی جگہ ہے جو بولو سے تقریبا38 کلومیٹر اور استنبول سے 270 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

Read Previous

ہم کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگا سکتے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Read Next

 ہمارا صرف ایک مقصد ہے، امریکہ کے دشمنوں کو شکست دینا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Leave a Reply