
نئی دہلی: بھارت کے سینئر دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے انکشاف کیا ہے کہ چین اسلحہ لینے والے تمام ممالک میں صرف پاکستان کو وہی جدید ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے جو اس کی اپنی فوج استعمال کرتی ہے۔
ان کے مطابق چین اب پاکستان کو ففتھ جنریشن کے 40 جدید ترین لڑاکا طیارے فراہم کرنے جا رہا ہے، جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔
پراوین ساہنی کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کو خطے کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنانے کی راہ ہموار کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں، اور بیجنگ اپنے سب سے جدید دفاعی وسائل تک اسلام آباد کو رسائی دینے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی نہ صرف پاکستان کی فضائی طاقت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی بلکہ جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن پر بھی گہرے اثرات مرتب کرے گی۔