فیفا ورلڈ کپ 2022 کی تیاریاں مکمل ہو گئی ، آغاز 20 نومبر بروز اتوار سے ہوگا۔
ورلڈ کپ میں 2 ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔
میگا ایونٹ 20نومبر سے 18دسمبر تک قطر کے 5شہروں کے 8سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
گذشتہ فاتح ٹیم فرانس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
میگا ایونٹ عرب سرزمین پر پہلی با ر جبکہ ایشیا میں دوسری مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
فٹ بال ورلڈ کپ کے لیےٹیمیں بھی قطر پہنچ چکی ہیں۔

ورلڈ کپ کا پہلا معرکہ کل میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ میں کل32 ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی۔
تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔
فائنل 18دسمبر کو ہوگا۔
گروپ اے میں قطر،ایکواڈور،سینیگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں۔
گروپ بی میں انگلینڈ،ایران،امریکا اور ویلز موجود ہیں ۔
ارجنٹائن،سعودی عرب،میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی کا حصہ ہیں۔
گروپ ڈی فرانس،آسٹریلیا،ڈنمارک اور تیونس پر مشتمل ہے۔
گروپ ای میں اسپین،کوستا ریکا،جرمنی اورجاپان کو شامل کیا گیا ہے۔
گروپ ایف میں بیلجیئم،کینیڈا،مراکش اور کروشیا موجود ہیں۔
گروپ جی برازیل، سربیا،سوئٹزرلینڈ اور کیمرون کی ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ پرتگال،گھانا،یوراگوئے اور جنوبی کوریاگروپ ایچ کا حصہ ہیں۔

12 دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لئےقطر اب تک 200ارب ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کرچکا ہے۔
