turky-urdu-logo

فیفا ورلڈ کپ ،جاپانی شائقین نے مثال قائم کر دی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہو رہی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ جاپانی شائقین  میچ ختم ہونے کے بعد پورےاسٹیڈیم کی صفائی کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ  اسٹیڈیم میں آئے   جاپان کے شائقین پورے اسٹیڈیم  کی صفائی میں مصروف ہیں  اور قطری شہری ان سے جا کر پوچھتاہے کہ یہ آپ کا کام نہیں ہے آپ یہ کام کیوں  کر رہے ہیں  ؟ کیا آپ یہ کیمرے  کے لیے کر رہے ہیں  انہوں نے بتایاکہ ہمارے لیے   زمین کی ہر جگہ  عزت و احترام کے قابل ہے، جاپانی شہری کبھی بھی   گندگی پھیلا کر نہیں جاتے  ہم ہمیشہ صفائی کا خیال رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید  بتایا کہ اسٹیڈیم میں میچ  دیکھنے کے لیے آئے  ہوئے شائقین اپنے ملکوں کے جھنڈے بھی ساتھ لے کر آئے تھے جنہیں وہ جاتے  وقت اسٹیڈیم میں ہی چھوڑ گئے۔جھنڈا ہر ملک کا فخر ہوتا ہے اس لیے ہم انہیں بھی عزت کے ساتھ اکھٹے کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے جاپانیوں کے اس عمل کو خوب سراہ

 

Read Previous

وزیراعظم پاکستان اعلیٰ بحری قیادت کے ساتھ ترکیہ کا دورہ کریں گے

Read Next

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 46 افراد زخمی

Leave a Reply