turky-urdu-logo

مقبوضہ کشمیر میں معروف صحافی گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں ایک معروف صحافی فہد شاہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ان پر متنازعے علاقے میں دہشت گردی کو بڑھاوا دینے اورجعلی خبریں پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کشمیر پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں دہشت گردی کی تعریف کرنے، جعلی خبریں پھیلانے اور عام لوگوں کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کی گرفتاری سے ایک روز قبل جاری کیے گئے پولیس بیان میں کہا گیا کہ فہد شاہ کی فیس بک پوسٹس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تشخص کو نقصان پہنچایا ۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے فہد شاہ کی رہائی کا مطالبہ کیا اور بھارتی حکام سے متنازع ہمالیائی خطے میں آزادی صحافت کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔

واشنگٹن میں موجود واچ ڈاگ کے اسٹیون بٹلر نے کہا کہ فہد شاہ کی گرفتاری نے ‘آزادی صحافت اور صحافیوں کے آزادانہ اور محفوظ طریقے سے رپورٹنگ کرنے کے بنیادی حق کے بارے میں حکام کی سراسر نظر اندازی’ کا مظاہرہ کیا۔

Read Previous

صدر ایردوان کی دارالحکومت انقرہ میں عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات

Read Next

ترکیہ ،عراق کے سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت کا سب سے بڑا محافظ ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply