
سوشل میڈیا کمپنی کے سینئر ڈائیریکٹر کا کہنا ہے کہ فیس بک ترکی کے قومی مفادات کو اہمیت دیتا ہے کیونکہ یہ ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں فیس بک کام کرتا ہے۔
کمپنی کے ڈائریکٹر پبلک عزام عالم الدین جو مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور ترکی کا احاطہ کرتے ہیں انہوں نے ترک پارلیمنٹ کی ڈ یجیٹل میڈیا کمیٹی کے قانون سازوں کو بتایا کہ ہم صارفین کے تحفظ اور اظہار کی آزادی، انسانی حقوق اور ملک کے قومی مفادات کو اہمیت دیتے ہیں۔
عالم الدین کا کہنا تھا کہ کمپنی ہمیشہ سلامتی اور آزادی کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
عالم الدین نے کہا کہ اصولی طور پر، فیس بک تعمیری ہے اور عوام اور حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ تعمیری بات چیت کرنا بہت ضروری ہے۔
فیس بک نے 28 اکتوبر کو اپنا نام میٹا رکھ دیا، جو فیس بک کی ایپس اور ٹیکنالوجیز بشمول واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور اس کے اوکولس ورچوئل رئیلٹی ڈویژن کو متحد کرے گا۔