
گزشتہ چند دنوں سےہونے والی بارشوں کے بعد موسم آنے والے چند روز تک گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہو شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم یہ ایک ہفتہ ملک کا موسم شدید گرم رہے گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ملک کے پہاڑی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کل سےاستنبول سمیت ملک بھر میں شدید گرمی رہے گی
موسم گرما کی بارشوں سے شہری پہلے ہی پریشان تھے ، تاہم محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ گرمی کی لہر سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہری دن کے اوقات میں ٹوپیاں اسکارف اور چھتری کا استعمال کریں۔ بلاوجہ گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں ۔ اور ٹھنڈی مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ گرمی کی اس لہر کا سلسلہ پندرہ روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔