
افغان امن صورتحال پر ٹرویکا پلس کا اجلاس دوحا میں شروع ہو گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق افغانستان کے معاملے پر دوحا اجلاس اقوام متحدہ اورامریکا کے تعاون سے شروع ہورہا ہے جس کا مقصد تشدد میں کمی اور مذاکرات کی بحالی ہے۔ افغان صورتحال کا جائزہ لینا اور طالبان کا افغانستان کے اہم علاقوں پر قبضہ بھی ایجنڈا کا حصہ ہو گا ۔
اجلاس میں افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور افغان طالبان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے معاملے پر دوحا میں اسی ہفتے ایک اور اجلاس بھی ہوگا جس میں روس، امریکا، چین اور پاکستان شریک ہوں گے۔
اس سے قبل طالبان کے وفود کی روس اور چائینہ میں ملاقاتوں ہوئیں جن میں طالبا ن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ہمسایہ ممالک کو تنگ نہیں کریں گے تاہم اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔