ترکیہ کے مغربی شہر ایدن کے ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔
دھماکے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حملے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ترکیہ کے شہر استنبول میں کار میں بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
