سابق پاکستانی وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد پیشی کیلئے رواں دواں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے قافلہ کو اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب روک لیا گیا تھا۔
اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک لاہور سے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد پیشی کے لئے روانہ ہوئے ۔
عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں زمان پارک سے روانہ ہوئے ہیں، ان کے ہمراہ ان کا پرسنل سیکیورٹی اسٹاف اور گلگت بلتستان کے پولیس کمانڈوزبھی ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوں گے، جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردی ہیں اور 15 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پولیس کے ہمراہ موجود اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم نے کرین کے ذریعے عمران خان کےگھر کا دروازہ اور دیوار توڑی، رہائش گاہ کے باہر موجود مورچوں اور تجاوزات کو بھی ہٹادیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ مجھے گرفتار کرنےکا منصوبہ بنایا گیا ہے، تمام مقدمات میں عدالت سے ضمانت حاصل کرنےکے باوجود حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
