turky-urdu-logo

سوئز نہر میں پھنسے بحری جہاز کو ریسکیو کر لیا گیا

امریکی میڈیا کے مطابق مال بردار جاپانی بحری جہاز کو تقریباً 5 روز کی جدوجہد کے بعد ریسکیو کر لیا گیا ہے اور مصری عملے کی کوششوں سے 2 ہزار ٹن وزنی اور 1300 فٹ لمبا جہاز دوبارہ سفر کے قابل ہوا تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ تجارتی راستہ جہازوں کی آمدورفت کے لیے کب کھولا جائے گا۔

جاپانی مال بردار بحری جہاز ایور گرین گزشتہ منگل کو نہر سوئز میں پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے سیکڑوں مال بردار جہاز رک گئے تھے اور اربوں ڈالر کی عالمی تجارتی آمدورفت متاثر ہوئی تھی۔

خیال رہےکہ 10 فیصد سے زائدعالمی تجارت نہر سوئز کے راستے ہوتی ہے، نہر سوئز ایشیا اور یورپ کے درمیان مختصر ترین سمندری راستہ ہے۔

 120 میل لمبی اس نہر سوئز کی گزرگاہ سے 12 فیصد کے قریب عالمی تجارتی آمدورفت کی جاتی ہے جو بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو جوڑ کر ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک مختصر سمندری راستہ فراہم کرتی ہے۔

Read Previous

فٹ بال: ترکی نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

Read Next

اسرا بلگچ کی ساحل سمندر پر خوبصورت تصاویر

Leave a Reply