turky-urdu-logo

یورپ کا مستقبل ترکیہ کے بغیر خطرے میں ہے، مہمت علی یلچن داغ کا انتباہ

تھنک اکانومک اینڈ ایکسٹرنل ریلیشنز کونسل آف ترکیہ میں ترکیہ-یورپ بزنس کونسل کے سربراہ مہمت علی یلچن داغ نے یورپ کے مستقبل کے تحفظ اور معاشی ڈھانچے کو تشکیل دینے میں ترکیہ کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔ روس-یوکرین تنازعہ کے تناظر میں، یلچن داغ نے کہا کہ یورپ کی کامیابی، چاہے وہ دفاع کے میدان میں ہو یا تجارت میں، ترکیہ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کے لیے اب تحفظ اور تجارت کے معاملات میں ترکیہ کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہا۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ، "ترکیہ کو ان بحثوں سے خارج کرنا نہ صرف اس ملک کو الگ تھلگ کرے گا بلکہ یہ یورپی یونین کے لیے بھی نقصان دہ ہوگا۔”

ترکیہ کی دفاعی ٹیکنالوجی میں ترقی اور ایرواسپیس برآمدات میں 2024 میں ریکارڈ 7.1 ارب ڈالر تک اضافہ، ترکیہ کی عالمی اہمیت بڑھا رہی ہے۔

یلچن داغ نے کسٹمز یونین کو اپ ڈیٹ کرنے اور ویزہ پابندیوں جیسی بیوروکریٹک رکاوٹوں کو دور کرنے کی اپیل کی، اور ترکیہ اور یورپ دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) اور ٹیکنالوجی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا، "ہمیں مشترکہ اہداف پر مبنی ایک نئے شراکت داری کی ضرورت ہے۔”

یلچن داغ نے خبردار کیا کہ ترکیہ کے ساتھ گہرے انضمام کے بغیر، یورپ کو بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں پیچھے رہ جانے کا خطرہ ہے۔ ان کے مطابق، ترکیہ کے ساتھ مضبوط تعلقات نہ صرف یورپ کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے بلکہ اسے معاشی طور پر بھی فائدہ پہنچائیں گے۔

Read Previous

اسرائیلی فوج میں کمانڈ کی تبدیلی: جنرل ایال ضمیر نئے چیف آف اسٹاف مقرر

Read Next

پاک ترک تجارتی معاہدے

Leave a Reply