turky-urdu-logo

یورپ میں کورونا کی نئی لہر: فروری تک مزید 5 لاکھ یورپی وائرس کے ہاتھوں زندگی ہار جائیں گے، اقوام متحدہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے فروری تک یورپ بھر  میں کورونا کے باعث مزید 5 لاکھ اموات کی پیش گوئی کردی۔

عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا کے بڑھتےکیسز کی رفتار تشویشناک قراردے دی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ کے53ممالک میں کوروناکیسزپھیلنے کی رفتار انتہائی تشویشناک ہے، کوروناکیسزپھیلنےکی یہی رفتار رہی تو فروری2022 تک مزید 5 لاکھ اموات ہوسکتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ جرمنی میں دسمبر 2020 کے بعد سب سے زیادہ 33949 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

دوسری جانب دنیابھرمیں کوروناکیسز کی تعداد 24 کروڑ 93 لاکھ30ہزار689 ہوگئی جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد50لاکھ44ہزار926 ہوگئی۔

خیال رہے کہ 2019 کے آخر میں سامنے آنے والے کورونا وائرس نے یورپ میں تباہی مچائی تھی اور ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read Previous

پاکستان میں ترک ٹیکنالوجی سے جنگی بحری جہاز میلجم کی تیاری کی افتتاحی تقریب منعقد

Read Next

واٹس ایپ کا میسجز ڈیلیٹ کرنے کے فیچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ

Leave a Reply