یورپی یونین کی طرف سے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد نئی شامی حکومت کی مدد کے لیے عائد پابندیاں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین کے سفارتی حکام کے مطابق بنکاری، توانائی اور نقل و حمل کی پابندیاں پیر کے روز سے اٹھانے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ یہ پابندیاں بشار الاسد رجیم کے ہوتے ہوئے 13 سالہ خانہ جنگی کے دوران لگائی گئی تھیں۔ ان پابندیوں کے اٹھائے جانے کے لیے شام کی نئی حکومت اور بین الاقوامی اداروں نے مطالبہ کر رکھا ہے۔ تاہم یورپی یونین ابھی تمام تر پابندیاں کو ہٹانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ فی الحال جزوی طور پر پابندیوں میں نرمی کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
