turky-urdu-logo

یورپین یونین ترکی کے ساتھ کئے گئے مہاجرین کی مالی امداد کے وعدے پورے کرے، جوزف بوریل

یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ترکی اس وقت 4 ملین سے زیادہ مہاجرین  کی میزبانی کر رہا ہے اس سلسلے میں یورپی یونین کو تعاون فراہم کر نا چائیے۔

ان خیالات کا اظہار  جوزف بورریل نے آپریشن ایرنی کے کمانڈ سینٹر کے دروہ کے بعد کیا۔ آپریشن ایرنی کا مقصد اقوام متحدہ کی جانب سے  لیبیا پر  ہتھاروں کی خریدو  فروخت  پر  عائد کردہ پابندی پر عمل درآمد کروانا ہے۔

یورپی یونیں- ترکی مہاجر ڈیل پر بات کرتے ہوئے جوزپ بورریل  نے کہا کہ  اس معاہدے کے تحت فیر قانونی امیگریشن پر پابندی عائد کی گئی تھی جس سے بہت سی زندگیاں محفوظ ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اب بھی لاگو اور اس پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

خارجہ پالیسی کے وزیر   نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا  کہ  ترکی میں اس وقت 4 چار ملین  سے مہاجرین آباد ہیں۔ اقوام متحدہ کو چائیے ترکی کے ساتھ تعادن کرے۔

اس معاہدہ  کے تحت جمع ہونے والی تمام مالی امداد  تارکین وطن کے لیے وقف کر دی جاتے ہے۔ اور ترک حکومت اس میں سے ایک پیسہ نہیں رکھتی۔

Read Previous

ترکی میں کورونا وائرس کا خطرہ تیزی سے بڑھنے لگا

Read Next

اسرائیل نے یروشلم میں پارک بنانے کے لئے 1500 سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا

Leave a Reply