turky-urdu-logo

یورپی یونین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 35 کروڑ روپے ہنگامی امداد کا اعلان



اسلام آباد — یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے فوری طور پر 35 کروڑ روپے کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کا مقصد متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کو سہارا دینا ہے۔
یورپی یونین کے ترجمان کے مطابق یہ امداد پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے، اور اس مشکل وقت میں یورپی یونین سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی رقم ریسکیو آپریشنز، پینے کے صاف پانی، خیموں، طبی سہولیات اور بنیادی ضروریات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔
یورپی یونین نے مزید یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور مستقبل میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Read Previous

پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات ناقابلِ شکست ہیں، کوئی طاقت جدائی نہیں ڈال سکتی: ڈاکٹر احمد شاہدوف

Read Next

چین کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ، صدر شی جن پنگ کا امن اور جنگ کے درمیان فیصلہ کن انتخاب کا انتباہ

Leave a Reply